16 اکتوبر، 2021، 10:28 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84505869
T T
0 Persons
پہلے چھ مہینوں میں ایرانی سٹیل کی برآمدات میں 48 فیصد کا اضافہ

تہران، ارنا – رواں شمسی سال کی پہلی شش ماہی میں ایرانی بڑی سٹیل کمپنیوں سے 3 ملین اور 811 ہزار اور 617 ٹن سٹیل کی برآمدات ہوئی ہیں جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 48 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایرانی بڑی سٹیل کمپنیاں( فولاد مبارکہ ،ذوب آہن اصفهان، فولاد خوزستان، فولاد اکسین، فولاد ہرمزگان، فولاد آلیاژی ایران، فولاد آذربایجان، فولاد خراسان، فولاد کاوہ جنوب، صبافولاد، فولاد بناب، جہان فولاد سیرجان، سنگ‌آہن چادرملو اور فولاد کویر) پہلے چھ مہینوں کے دوران 3 ملین اور 811 ہزار اور 617 ٹن سٹیل کی برآمدات میں کامیاب ہوگئی ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 48 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ان میں سے مذکورہ کمپنیوں میں فولاد خوزستان کی کمپنی نے سے ہے 903 ہزار اور 757ٹن بلوم'(Bloom '، بلٹ 'billet' اور سلب ' Slab ' 'کی برآمدات  کے ساتھ کمپنیوں کے درمیان بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے34 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا۔

جس کے بعد فولاد مبارکہ کی کمپنی نے620 ہزار  اور 228 ٹن کی برآمدات کے ساتھ اور ذوب آہن اصفہان کی فیکٹری نے 605 ہزار اور 607 ٹن مصنوعات کی برآمدات کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشنیں حاصل کیں۔

اس عرصے کے دوران ، خوزستان کی کمپنی نے سلب کی برآمدات میں 167 فیصد اضافے کےساتھ اور خراسان کمپنی نے بلٹ کی برآمدات میں 164 فیصد اضافے کے ساتھ اور فولاد مبارکہ کی کمپنی نے سٹیل کی مصنوعات میں 118 فیصد اضافے کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ستمبر میں مذکورہ کمپنیوں کی کل برآمدات 64 ہزار اور 164 ٹن تھیں جو پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 12 فیصد کم ہو گئی ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .